پنجاب اسمبلی کی اپ ڈیٹیڈ ویب سائٹ کا افتتاح
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 22 اگست 2008
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے آج پنجاب اسمبلی کی اپ دیٹڈ ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔جس میں امریکن قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ‘ اراکین پنجاب اسمبلی‘ یو ایس ایڈ کی کوآرڈینٹر مس آصفہ خان اور پنجاب اسمبلی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ اسمبلی کی نئی ویب سائٹ سے اراکین ‘اسمبلی سٹاف اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پہلے سے بہتر انداز میں استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی ویب سائٹ پر چونکہ سابقہ اسمبلیوں سے متعلق بھی معلومات دستیاب ہیں اس لیے بہتر انداز میں قانون سازی کے لیے ویب سائٹ اراکین اسمبلی کی معاونت کرے گی اور اس سے اسمبلی بزنس کے بارے میں عوام کو بھی تازہ ترین آگاہی ملتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی ویب سائٹ بیرونی ممالک میں بھی استعمال کی جانے کی وجہ سے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو بھی پنجاب اسمبلی کے بارے میں انفارمیشن ملے گی ۔اس موقع پر انہوں نے ویب سائٹ سے متعلقہ سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔
عبد القہار راشد
(افسر تعلقات عامہ)
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607