سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طالب علموں نے سابق وفائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ بلوچستان کے صدر یعقوب ناصر کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں ملاقات
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 25 نومبر2008
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کے طالب علموں نے سابق وفائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ بلوچستان کے صدر یعقوب ناصر کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد طالب علموں کا پارلیمانی امور سے آگاہی حاصل کرنا تھی سپیکر پنجاب اسمبلی نے انہیں بریف کرتے ہوئے اسمبلی کی ساخت‘ کارروائی اور موجودہ زیر تعمیر اسمبلی کی بلڈنگ کے حوالہ سے معلومات دیں۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کی صورت میں ایک نہایت زیرک اور محب وطن وزیر اعلیٰ میسر آیا ۔انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب اساتدہ اور طلباء کی بہتری کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے پنجاب میں تعلیم‘ شرح خواندگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ 2010تک کوئی بچہ ایسا نہیں ہو گا جو تعلیم حاصل نہ کر رہاہو۔ سپیکر نے کہا کہ وطن عزیز میں ترقی‘ خوشحالی اور استحکام کا خواب ملک میں امن کی فضاء پیدا کر کے ہی پورا ہو سکتا ہے۔ بعد ازاں وفد نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں نے وفد کو پنجاب اسمبلی آنے پر خوش آمدید کہا۔ آخر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر یعقوب ناصر نے مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا شکریہ ادا کیا۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر:9200310042- فیکس نمبر:9204750042-
موبائل نمبر:42846070300-