پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

02 دسمبر 2008ء

Participation of Mr. Speaker as Special Guest in the Inter Schools Debate Competition under the supervision of Adbastan Sofia

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 02 دسمبر2008

 

            سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے الحمرا ہال میں ادبستان صوفیہ کے زیر اہتمام ”بین المدارس تقریری مقابلہ“ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کو تعبیر نہ بخشی قائد اعظم کے ایمان ‘ اتحاد اور تنظیم جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے موجودہ دورانفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے لہذا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے انہیں ایسی تربیت دینی ہو گی جس سے یہ وطنِ عزیز کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ۔سپیکر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے علامہ اقبال ایک انسٹی ٹیوشن ہیں۔ انہوں نے مسلم امہ میں بیداری پیدا کی۔آج بھی انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح تعلیم کے میدان میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جاری پالیسیوں کے مطابق 2010 ء تک ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو گا۔

 

            بعد ازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے تقاریر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور اپنی طرف سے دس ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025