جناب شیرعلی خان ولد کرنل ممتاز علی خان 24 جولائی 1961 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور 1981 میں ایف جی سرسید کالج راولپنڈی سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔ بلحاظ پیشہ آپ زمیندار ہیں ۔1987-93 رکن ،ڈسٹرکٹ کونسل اٹک اور 2008-13رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔ 11جون 2013 تا 12نومبر 2013 وزیر برائے توانائی بھی رہے ۔آپ متعدد بیرونی ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ آپ ایک نامور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کے دادا سردارسر محمد نواز خان 1927-49 مرکزی /پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے رکن رہے ۔1948-50وزیر برائےدفاع اورسرحدی علاقہ جات اور 1950-52فرانس میں پاکستان کے پہلے سفیر رہے ۔آپ کےنانا نواب ملک امیر محمد خاں 1951-55 پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے رکن رہے۔1956-58 رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان اور 1960-66گورنر مغربی پاکستان رہے ۔ آپ کےچچا ملک فتح محمد خاں 1972-77رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہ چکے ہیں اور ماموں نوابزادہ ملک مظفر خاں بھی 1965-69، 1972-77 اور پھر 1977-77قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں ۔ان کے کزن ،ملک عطا محمد خاں 1990-93 اور ان کے ایک دوسرے کزن میجر (ر)ملک اعظم خاں گھیبا 2012-13 رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہ چکے ہیں ۔
موبائل : 0300-8552220 , موبائل : 0333-5282286 , فیکس : 051-5467616
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | ممبر ضلع اٹک | 1987-1993 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
پنجاب گورنمنٹ | وزیر برائے توانائی | 11-06-2013 to 13-11-2013 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | ||
سعودی عرب | ||
متحدہ عرب امارات | ||
برطانیہ |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | سردار سر محمد نواز خان | انڈین قانون ساز اسمبلی | 1927-1936 | |
دادا | سردار سر محمد نواز خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1937-1945 | |
دادا | سردار سر محمد نواز خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1946-1947 | |
دادا | سردار سر محمد نواز خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1947-1949 | |
دادا | نواب ملک عامر محمدخان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-1955 | |
دادا | سردار سر محمد نواز خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1948-1950 | |
دادا | نواب ملک عامر محمد خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1956-1958 | |
دادا | نواب ملک عامر محمد خان | گورنر مشرقی پاکستان | 1960-1966 | |
بیوی کے دادا | نوابزادہ سرفراز حسین خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-1955 | |
بیوی کے دادا | نوابزادہ سرفراز حسین خان | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1956-1958 | |
انکل | نوابزادہ ملک مظفر خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1965-1969, 1972-1977, 1977-1977 | |
انکل | نوابزادہ ملک فتیح خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1972-1977 | |
انکل | نوابزادہ ملک عطاءمحمد خان | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1990-1993 | |
کزن | میجر (ر) ملک اعظم خان گابا | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2012-2013 |